

Malfoozat e Sheikh
Malfoozat e Sheikh
حضرتِ اقدس شیخ مولانا عبداللہ احمد صاحب دامت برکاتہم العالیہ

“ہر لذت کی انتہا بیزاری ہے ماسوائے ذکرِ اللہ کے۔”
ملفوظاتِ شیخ

“جو شخص اللہ کا ذکر کثرت سے کرتا ہے، اس کے دل سے غفلت دور ہو جاتی ہے۔”
ملفوظاتِ شیخ

“بد نظری کرنے والا دعا اور دعا کی لذت سے محروم رہتا ہے۔”
ملفوظاتِ شیخ

“جس طرح گناہوں کی وجہ سے جسم میں بدبو پیدا ہو جاتی ہے، اسی طرح نیکیوں کی وجہ سے جسم اور باطن میں خوشبو پیدا ہو جاتی ہے۔”
ملفوظاتِ شیخ

“جب تک انسان مخلوق سے میل جول کے مزے لیتا رہتا ہے، تب تک انسان اپنے مالک کی محبت اور معرفت سے محروم رہتا ہے۔”
ملفوظاتِ شیخ

“جب انسان اپنی جوانی کے جذبات سے مغلوب ہو کر برائیاں کرتا ہے تو جوانی کے سورج کے غروب ہو جانے کے بعد یہ حسرت رہ جاتی ہے کہ کاش جوانی پاک دامنی کے ساتھ گزاری ہوتی، تو آج مر کر اللہ کے سامنے سرخرو ہوتا۔”
ملفوظاتِ شیخ
